ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوپی میں اب نہیں ملے گا ’یش بھارتی ایوارڈ‘، سی ایم یوگی نے کیانئے ایوارڈ کا آغاز

یوپی میں اب نہیں ملے گا ’یش بھارتی ایوارڈ‘، سی ایم یوگی نے کیانئے ایوارڈ کا آغاز

Thu, 31 Dec 2020 19:41:21    S.O. News Service

لکھنو،31 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)یش بھارتی ایوارڈ اسکیم کے طرز پر اتر پردیش کی حکومت ایک نیا ایوارڈ شروع کرنے جارہی ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی خواہش کے مطابق یوپی حکومت کی طرف سے فنکاروں، سماجی کارکنوں، ثقافت کارکنوں اور دانشوروں کو اعزاز دینے کے لئے ایک ایوارڈ شروع کیا جارہا ہے۔ اس ایوارڈ کے نام کا فیصلہ بھی یوپی کے محکمہ منصوبہ بندی نے کیا ہے۔

یہ نیا ایوارڈ ’راجیہ سنسکرتی ایوارڈ‘کے نام سے جانا جائے گا۔ محکمہ کے منصوبے کے مطابق یہ ایوارڈز کل 25 افراد کو دیئے جائیں گے۔ اس اسکیم کا سب سے بڑا ایوارڈ 5 لاکھ روپئے ہوگا جو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر دیا جائے گا۔ یش بھارتی ایوارڈ حکومت اترپردیش کی طرف سے دیا گیا اولین ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ ادب، معاشرتی خدمت گزار، صحافت، دستکاری، طب، ثقافت، تعلیم، موسیقی، فلم، سائنس، ڈرامہ، کھیل، صنعت اور علم نجوم وغیرہ کے شعبوں میں کردار ادا کرنے کے لئے دیا جاتا ہے۔

1994میں سماج وادی حکومت کے دوران ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے اقدام پر یش بھارتی ایوارڈ اسکیم شروع کی گئی تھی۔ پہلے اس ایوارڈ کی رقم ایک لاکھ روپئے ہوتی تھی۔ 2006 میں مایاوتی کی زیرقیادت بی ایس پی حکومت میں یہ ایوارڈ بند کردیئے گئے تھے۔ سال 2012 میں ایس پی حکومت میں آنے کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو کے اقدام پر یہ ایوارڈ ایک بار پھر 2015 میں شروع کیے گئے تھے۔ اس بار انعامی رقم 11 لاکھ روپئے کردی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈ وصول کرنے والے شخص کو 50 ہزار روپئے کی تاحیات پنشن دینے کی بھی فراہمی کی گئی تھی۔ لیکن نئے ایوارڈز میں سب سے بڑی رقم صرف 5 لاکھ روپئے ہوگی، جو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر دی جائے گی۔


Share: